جمعہ , 19 اپریل 2024

6 ماہ بعد ڈالر ایک بار پھر 155 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 6 ماہ بعد ایک بار پھر 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ 6 ماہ بعد ڈالر 155 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ جون 2019 میں ڈالر 163 روپے 50 پیسے تک گیا تھا اور یہ ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔ ڈالر کی مذکورہ بلند ترین سطح کے بعد اب اس کی قیمت میں 8 روپے 60 پیسے کمی ہو چکی ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا تھا اور 155.23 سے کم ہو کر 155.06 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.60 سے کم ہو کر 155.10 روپے پر آگئی تھی

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …