بدھ , 24 اپریل 2024

فلوریڈا واقعے کی تحقیقات میں امریکا سے تعاون کے خواہاں ہیں: محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کرکے انہیں فلوریڈا واقعے میں اپنی طرف سے ہرممکن تعاون اور تفتیش میں معاونت کی پیش کش کی ہے۔

ولی عہد نے امریکی صدر سے ٹیلیفون پر فلوریڈا میں پیش آنے والے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت، ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدرسے کہا کہ فلوریڈا واقعے پر سعودی عوام بھی صدمے اور دکھ کا شکار ہیں۔ پورا ملک اس گھنائونے جرم کی مذمت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیر تربیت ایک سعودی فوجی افسر نےفائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ فائرنگ سے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

فون کال کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو فلوریڈا واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش اور کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکا کو جس قسم کی معلومات درکار ہوئیں اسے مہیا کی جائیں گی۔

جمعہ کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر کو فون کرکےفلوریڈا میں سعودی فوجی افسر کی فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاتھا۔

شاہ سلمان نے ٹرمپ اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ شاہ سلمان نے بھی فلوریڈا واقعے کی تحقیقات میں امریکی حکام کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات پرآنکھیں بند نہیں کی ج اسکتیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض:ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی …