جمعہ , 19 اپریل 2024

مصر : سیناء میں مسلح جھڑپ، ایک پولیس اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں مسلح حملہ آوروں کے چیک پوائنٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے اور جوابی کارروائی میں ایک جنگجو بھی مارا گیا ہے۔

مصری حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح مسلح جنگجوؤں نے غزہ کی سرحد کے ساتھ واقع قصبے رفح میں پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر دھاوا بولا تھا جس سے دو پولیس رنگروٹ زخمی بھی ہوئے ہیں۔انھیں نزدیک واقع اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ اس دھاوے کے بعد جنگجوؤں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے اور اس میں ایک حملہ آور جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس کا انداز شمالی سیناء میں داعش سے وابستہ جنگجو گروپ کے ماضی میں حملوں ایسا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کو جزیرہ نما شمالی سیناء میں داعش سے وابستہ ایک مقامی جنگجو گروپ اور ماضی میں الاخوان المسلمون سے وابستہ مختلف جنگجو گروپوں کی جولائی 2013ء سے مزاحمتی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ سیناء اور ملک کے دوسرے علاقوں میں مصری سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …