جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل سے جو وعدے کیے انہیں نبھایا: امریکی صدر

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کا سب سے ہمدرد اور بہترین دوست میرے سوا کوئی اور نہیں رہا ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انہیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ہوا جس پر مخالفین کے ساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ہوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔

ٹرمپ نے اپنے دعوے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے تمام ہی امریکی صدور نے اسرائیل سے محض زبانی وعدے کیے اور کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا کیوں کہ وہ سب خوف زدہ لوگ تھے اور میں وعدے پورے کرنے والا صدر کہلایا جانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے انتخابی وعدے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کام کرنا شروع کیا تھا اور دسمبر 2017 کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے متنازع فیصلے کا اعلان بھی کیا تھا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …