ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہانگ کانگ میں 8 لاکھ شہری سڑکوں پر

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے ایک بار پھر پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں شامل شہریوں نے اپنے پانچ مطالبات کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مظاہرین کے مطالباوں کی فہرست میں مکمل جمہوریت کا قیام شامل ہے جس کے تحت خود مختار علاقے کے حکمران براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے۔

احتجاج کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام بھی عوامی مطالبات میں شامل ہے۔ جون سے اب تک نو سو سے زائد مظاہرے ہوچکے ہیں جن میں بیشتر پرتشدد رہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ غزہ کی موجودہ …