جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ مسلمانوں کےخون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے: الخز علی

عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوعراقیوں کے قتل عام کی بابت خبردار کیا ہے۔

سومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل الخزعلی نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کا عراقی عوام کا خون بہانے میں ہاتھ ہے۔

الخزعلی نے سعودی عرب اور امارات کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ انھیں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ الخزعلی نے امریکہ اور اسرائیل کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلمانوں کےخون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے اور امریکہ کو عراقی عوام کا خون بہانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ الخزعلی نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل ، امریکہ اور امارات کو عراقی عوام پر مظالم ڈھانے کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے خاتمے کا انحصار غزہ میں جنگ بندی پر ہے:عراقی مزاحمت

بغداد:عراق کی سید الشہداء کتاب کے جنرل سکریٹری "ابو علاء الولی” نے اس ملک میں …