جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران و سعودی عرب کے مابین حج کے مسودے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے مابین حج 2020 کی ایک یاد داشت پر دستخط ہوئے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں کل رات ہونے والے اس مسودے پر دستخط کے بعد کہا کہ سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیرمحمد صالح بن طاهر بنتن Mohammad Saleh bin Taher Benten کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایرانی حجاج کرام کی سکیورٹی،عزت و حفاظت اور کرامت پر تاکید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ایرانی حجاج کو بہترین سہولتیں دینے ،رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ  نےگذشتہ برسوں میں مدینہ منورہ میں ایرانی حجاج کی رہایش سے متعلق پیش آنے والے مسائل و مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرمایہ دار مدینہ منورہ میں مناسب ہوٹل بنانے کیلئے شراکت کرنے پرتیار ہیں۔

علی رضا رشیدیان نے منا میں شہید ہونے والے حجاج کے حق و حقوق سے متعلق کہا کہ سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر سے اس حوالے سے بھی گفتبگو ہوئی اور شہدائے کے حقوق کے موضوع پر فوری کام کرنے پر تاکید کی گئی۔

واضح رہے کہ 2015 میں حج کے موقع پر منا میں سعودی حکام کی غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور غلط تدبیر کی وجہ سے ایران کے 464 حجاج کے ساتھ ساتھ ہزاروں حجاج کرام شہید ہوئے تھے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …