ہفتہ , 25 جنوری 2020

ایران وعمان نے کی معاشی تعلقات کے فروغ پر تاکید

 

ایران کے دورے پر آئے ہوئے علی بن مسعود السنیدی اتوار کے روزمحمد جواد ظریف کیساتھ ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ اور سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت و تجارتی امور نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی معاشی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی شعبے میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ علی بن مسعود السنیدی نے ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دورہ کیا اوردارالحکومت تہران میں منعقدہ ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران، امریکی جرائم کو یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کرے گا

تہران: ایرانی وزارت سائنس ، ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی کے پلاننگ کے منیجنگ جنرل نے کہا …