منگل , 28 جنوری 2020

آسٹریلیا کے جنگلات میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،2ہلاک

آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہو گئے ۔

کوئنز لینڈ:رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے ۔طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ اسی علاقے میں ایک اور طیارہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارے کو ایک نجی پراپرٹی پر اتارنے کی کوشش کی گئی اور اس دوران طیارہ ایک درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا ، تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا سے سری لنکن خاندان کی ملک بدری، جج کا پائلٹ کو فون، پرواز واپس

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے سری لنکن تارکین وطن خاندان کو ملک بدر …