جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹیکساس، حزیفہ ابراہیم نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ٹیکساس: پاکستان کے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی حزیفہ ابراہیم نے ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے جونیئر گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 17 کیٹیگری میں حزیفہ ابراہیم نے ٹاپ سیڈ بھارتی کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دی۔حزیفہ ابراہیم نے یہ 23 واں انٹرنیشنل جونیئر اسکواش ٹائٹل اپنے نام کیا

حزیفہ ابراہیم نے بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رانا کے ٹھاکر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔فائنل میں کامیابی کے بعد حزیفہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابیوں میں نوید عالم کا اہم کردار ہے جو کئی برس سے ان کی رہنمائی کررہے ہیںرپورٹ کے مطابق حزیفہ ابراہیم نے یہ 23 واں انٹرنیشنل جونیئر اسکواش ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں حزیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی، حزیفہ نے انڈر 15 فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …