ہفتہ , 20 اپریل 2024

چلی کا سی130 فوجی طیارہ ریڈار سے غائب

چلی کی ایئرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلی کا فوجی طیارے کا اچانک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطہ ہوگیا، جب کہ طیارہ ریڈار سے بھی غائب ہوگیا۔

چلی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق طیارے میں 38 افراد سوار تھے، جو اینٹارٹیکا میں واقع فوجی اڈے کی جانب رواں دواں تھے۔ طیارے میں 17عملے کے افراد، جب کہ 21 مسافر تھے۔

چلی کے وزیر دفاع کی زیر نگرانی طیارے کی تلاش اور ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایئرفورس کا طیارے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ اے سی 130 طیارے نے مقامی وقت 16:55 پر پونٹا اریناس سے اڑان بھری، جب کہ اس کی منزل اینٹارٹیکا میں قائم فوجی اڈہ تھا۔ جس کے بعد طیارہ سے متعلق معلومات کیلئے چلی ایئرفورس کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔چلی ایئر فورس کی جانب سے طیارے میں سوار مسافروں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …