منگل , 4 اگست 2020

امریکا کی مشرقِ وسطیٰ سے لاتعلقی کاایران اور روس کو فائدہ پہنچے گا‘ ڈک چینی

واشنگٹن : امریکا کے سابق نائب صدر ڈِک چینی نے خبردارکیا ہے کہ امریکا کی مشرقِ وسطیٰ سے لاتعلقی سے ایران اورروس کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے طاقت کے خلا کو پر کرنے کیلیے تیار رہا ہے۔ شمالی  شام میں جوں ہی امریکی فوجیوں کا انخلا ہوا تو روس نے اس خلا کو پورا کرلیا ہے اور وہاں اپنے فوجی بھیج دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش جیسے گروپوں کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا تو زیادہ سنگین خطرات اورمضمرات سامنے آسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ 61 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد: امریکی شہر پورٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے 61 ویں روز …