جمعرات , 25 اپریل 2024

خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس آج ریاض میں ہو رہا ہے

خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کا چالیس واں سربراہ اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کی دعوت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی تھی۔

اجلاس میں متعدد اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس کا مقصد کونسل کے رکن ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی ، سیکورٹی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مضبوط تر اور مربوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی پیش رفت اور خطے میں سیکورٹی کی صورت حال کے خلیجی ممالک کے امن و استحکام پر اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل آٹھ مرتبہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کی میزبانی انجام دے چکا ہے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اتوار کے روز خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خلیج تعاون کونسل کے چالیس ویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور خلیجی ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔استقبالیے میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزيز بن سعود بن نائف بن عبد العزيز، وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبد الله اور وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض:ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی …