ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اسٹیبل آئیسوٹوپ بنانے کی صلاحیت کا مالک ہے

  • ایران اسٹیبل آئیسوٹوپ بنانے کی صلاحیت کا مالک ہے

ایران کے محکہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی ایٹمی ترقی کا عمل پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

 تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ ایٹمی شعبے میں ایران اعلی سطح کی مہارت اور ٹیکنالوجی کا مالک ہے۔ انہوں نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ روس نے فرود کی ایٹمی سائٹ میں اسٹیبل آئیسوٹوپ کی تیاری کے منصوبے میں تعاون ختم کردیا ہے۔ بہروز کمالوندی نے بتایا کہ فنی لحاظ سے اسٹیبل آئسوٹوپ کی تیاری اور یورینیئم کی افزدوگی کا کام ایک ہی مقام پر انجام نہیں دیا جاسکتا لہذا متبادل جگہ کے تعین کے حوالے سے روسیوں کے ساتھ مذاکرات کیے جارہے ہیں۔ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ ایٹمی تعاون جاری رکھے گا اور ایران روس تعاون سے آئندہ چند برس کے دوران گیار اسٹیبل آئیسوٹوپ تیار کیے جائیں گے۔بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ البتہ ایران فنی لحاظ سے اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں ہم روس کے تعاون کے بغیر بھی اسٹیبل آئیسو ٹوپ تیار کرنے کے قابل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …