منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان میں خود کش حملہ اور فوجی کارروائی، 38 ہلاک

  • افغانستان میں خود کش حملہ اور فوجی کارروائی، 38 ہلاک

افغانستان میں خود کش حملے اور فوجی مہم کے دوران 38 افراد ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کےناد علی ضلع کے تور پل علاقے میں پیر کے روز ایک دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو سیکورٹی فورسز کے ناکے سے ٹکرا دی اس حملے میں 8 فوجی اہلکارموقع پر ہی مارے گئے۔

دوسری جانب افغانستان کے مشرقی واردک صوبہ میں فوج کی ایک مہم کے دوران کم از کم 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ واردک صوبے میں فوج کی جانب سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے چلائی گئی ایک مہم میں کم از کم 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

در ایں اثناء افغانستان کے فراہ صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ مہم میں 5 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

فوج کے ترجمان عبدالغفور نورستانی کا کہنا تھا کہ یہ مہم فراہ شہر کے نزدیک کرز برزقئی گاؤں میں شروع کی گئی جس میں 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …