جمعہ , 17 جنوری 2020

روس نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکیدکی

  • روس نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکیدکی

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور اسٹرایٹجک تعلقات سمیت مختلف ایشوز پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے پریس کانفرنس میں جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اس عالمی معاہدے کے تحفظ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات میں کسی بھی معاملہ پر کوئی عام رائے قائم نہیں ہوسکی۔

لاؤروف نے کہا کہ مختلف ایشوز کے لئے مذاکرات کے دوران اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور بات چیت کی تاریخوں کو لے کر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

.

یہ بھی دیکھیں

یورپی ٹرائیکا کا اعلامیہ، امریکہ کی جانبداری ہے : روسی سینیٹر

روسی سینیٹر نے ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں یورپی ٹرائیکا کے سربراہی بیان پر تنقید …