جمعہ , 17 جنوری 2020

روس و پاکستان میں قربتیں بڑھنے لگیں

  • روس و پاکستان میں قربتیں بڑھنے لگیں

روسی کمپنیوں نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری کے بعد اب دن بدن پاکستان اور روس کے مابین قربتیں بڑھنے لگی ہیں اور پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے، روس کا 64 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیاہےاور روس نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کمپنیوں نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، روسی کمپنی پاکستان اسٹیل ، کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن کے 2.5 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے میں شمولیت کی خواہاں ہے۔

روسی وفد سے کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن بچھانے اور ایوی ایشن کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا، روس پاکستان کو جدید مسافربردار طیارے فراہم کرنے اور دفاعی ہیلی کاپٹرز کے شعبے میں تعاون کی پیش کش بھی کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کے گھر سے لاش برآمد

صوبائی وزیر برائے توانائی سندھ امتیاز شیخ کے بنگلے سے لاش برآمد ہوئی ہے جسے …