جمعرات , 6 اگست 2020

امریکہ میں فائرنگ 6 ہلاک

  • امریکہ میں فائرنگ 6 ہلاک

امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک مارے گئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔ بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس ملک میں ہتھیارساتھ رکھنے پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …