اتوار , 19 جنوری 2020

برطانیہ میں آج عام انتخابات

  • برطانیہ میں آج عام انتخابات

پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

برطانیہ میں بریگزٹ کے نام پر لڑے جانے والے انتخابات میں 3 ہزار 300 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

برطانیہ کے 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹر ان انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 1923 کے بعد پہلا موقع ہے کہ جب برطانیہ کےعام انتخابات دسمبرمیں ہو رہے ہیں ۔

پولنگ تہران کے وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوکر رات ڈیڑھ بجے ختم ہوگی جس کے ساتھ ہی ایگزٹ پولز کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم حتمی نتیجہ جمعہ کی شام تک آنے کا امکان ہے۔

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 650 نشستیں ہیں جبکہ 326 نشستیں جیتنے والی جماعت اکثریت حاصل کر پاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 برس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت خطرناک ممالک میں شامل

عالمی ادارے دی اسپیکٹیٹر نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا۔مودی …