اتوار , 19 جنوری 2020

کینیڈا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ تمام مسافر ہلاک

کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں۔ طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو طلب کیا گیا ہے۔

ایک فلائٹ ٹریکنگ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو انجن والے پائپر ایئرو اسٹار طیارے میں 6 مسافر سوار تھے، طیارے نے امریکا کے شمالی علاقے سے اُڑان بھری تھی اور گبریولا جزیرے کے نزدیک لاپتہ ہوگیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت خطرناک ممالک میں شامل

عالمی ادارے دی اسپیکٹیٹر نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا۔مودی …