جمعہ , 19 اپریل 2024

نیوجرسی میں فائرنگ کا واقعہ، کم سے کم چھے افراد ہلاک

  • نیوجرسی میں فائرنگ کا واقعہ، کم سے کم چھے افراد ہلاک

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہوگئے-

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ریاست نیوجرسی میں واقع جرسی شہر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس افسر ، فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد اور تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ منشیات کے ایک سودے کے دوران شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس کا تعلق نفرت یا دہشتگردانہ محرکات سے نہیں تھا۔

جرسی سٹی کی پولیس کے مطابق دس دسمبر کو بھی دو مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں بھی دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ امریکہ میں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار ہونے کی بنا پر جگہ جگہ تشدد ، اغوا اور حملے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …