جمعہ , 19 اپریل 2024

یوکرین کو روس کا انتباہ

  • یوکرین کو روس کا انتباہ

روس کے صدر نے کہا ہے کہ اگر یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحدوں سے ملحق علیحدگی پسندوں کے علاقوں کا کنٹرول اختیار میں لیا تو قتل عام شروع ہوجائے گا

رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے تاکید کی کہ اگر یوکرینی فوجیوں نے روس کی سرحدوں سے ملحق علیحدگی پسندوں  کے علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا تو سربرنیٹسا جیسا قتل عام ہوگا۔سربرنیٹسا قتل عام ، بوسنیا کی جنگ میں صربوں کے ہاتھوں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کے واقعہ کی جانب اشارہ ہے۔صدر پوتین کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے  کہ فرانس میں روس ، یوکرین ، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں روس اور یوکرین کے سربراہوں کے درمیان مشرقی یوکرین میں مکمل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے کی خبر دی گئی ۔اس مشترکہ بیان کے مطابق روس کے صدر پوتین اور یوکرین کےصدر زلنسکی کے درمیان طے پایا ہے کہ رواں سال کے بعد مشرقی یوکرین میں مکمل فائر بندی ہوگی اور وہ مارچ دوہزار بیس تک مشرقی یوکرین کے جنگی علاقوں سے اپنے اپنے  کچھ فوجیوں کو باہر نکال لیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …