جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کے داخلی مسائل میں فرانس کی مداخلت ناقابل برداشت ہے: وزارت خارجہ

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدر کے مداخلت پسندانہ بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل میں فرانس کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں فرانسیسی صدر کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس فراموش نہ کرے کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے، ہماری حکومت اور عدلیہ بھی کسی کے مشورے کو قبول نہیں کر رہی ہیں۔

سید عباس موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے اندرونی مسائل میں اغیار کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایران میں قید دو فرانسیسی شہری فریبا عادل خواہ اور رولاند مارشل کی جو جاسوسی اور امن و امان کو خراب کرنے  کے الزام میں جیل میں ہیں جلد رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …