ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب اللہ لبنان کی بحرین میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر مبنی کانفرنس کی مذمت

بیروت: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات برقرار کرنے پر مبنی کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک صہیونی کے اشتراک سے مذہبی اور دینی آزاد کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی ، جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر زوردیا گیا ۔ حزب اللہ لبنان نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت فلسطینی اور لبنانی شہیدوں کے خون کا سودا کررہی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے مذہبی رہنما علی الامین کی اس کانفرنس میں شرکت کی بھی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو انسانی ، اسلامی اور اخلاقی اصولوں کے منافی قراردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصبوں اور ظالموں کی حمایت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خيانت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …