ہفتہ , 20 اپریل 2024

نائیجر؛ شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 37اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجر میں شدت پسندوںنے فوجی اڈے پر حملہ کر کے 73 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

نائیجر؛ شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 37اہلکار ہلاک

 عالمی ذرائع کے نے بتایا ہے کہ  شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں  مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کونشانہ بنایا۔

نائیجروزارت دفاع کے ترجمان نے اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔

صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ یا علاحدگی پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نائیجر کی تاریخ کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …