ہفتہ , 20 اپریل 2024

جرمنی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مداخلت پسندانہ ہے: ایران

  • جرمنی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مداخلت پسندانہ ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا مداخلت پسندانہ بیان کسی بھی طور یورپی ممالک کی جوہری معاہدے میں کوتاہی اور امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی پر مبنی مفاد پرستانہ بیان، ان کی کوتاہی پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات کہا کہ برلن سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ  متعصبابہ اورغیر منطقی موقف اپنانے کے بجائے کھلی آنکھوں سے اور وسیع النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تشریح اور اس کا احترام کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں ہر قسم کے انسانی حقوق کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی پر کہا کہ تہران نے گزشتہ ہفتوں کے دوران ملک میں رونما ہونے والے واقعات میں شرپسندوں، عوام کے قتل عام ملوث افراد اوران کے غیر ملکی حامیوں اور احتجاج کرنے والوں کو ایک صف میں شامل نہیں کیا اور ہونے والی تحقیقات کے بعد ایرانی عوام کے حقوق اور امن و امان کی برقراری سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس نے کل اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایک جرمن رکن پارلیمنٹ کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران سیکروں افراد جاں بحق ہوئے اور ہم پرتشدد واقعات کو سرکوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …