ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانوی انتخابات میں بورس جانسن سادہ اکثریت سے کامیاب

لندن: برطانیہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے،عام انتخابات میں کل 650 نشستوں میں سے 642 کے رزلٹس کا اعلان کیا گیا ہے ، حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی نےکل 650 نشستوں میں سے 358 نشستوں پر کامیابی سے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے، لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی 48 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی نشست جیت لی، انہوں نے دوبارہ کامیاب کروانے پر برطانوی عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ سابق وزیراعظم تھریسامے بھی جیت گئیں۔

عام انتخابات میں انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے 650 نشستوں کے لئے 3 ہزار 322 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …