جمعہ , 7 اگست 2020

یمن کے میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک

صنعا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا ہے کہ قاصم میزائلوں سے صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی بھی روک دی ہے۔ سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ افراد شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی جارحیت اور ناکہ بندی کی وجہ سے غریب عرب ملک یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …