جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی واٹس ایپ سے لاعلم

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 39 فیصد لوگ میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔

حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں کل 39 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے جب کہ بقیہ 61 فیصد لوگوں کو واٹس ایپ پلیٹ فارم کے بارے میں معلوم ہی نہیں یا تو وہ اسے استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے اس سروے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

1. شہری اور دیہی

سروے کے مطابق واٹس کے استعمال میں پاکستان کے تمام شہری علاقوں کی بات کی جائے تو 48 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے جب کہ اس کے برعکس اگر دیہی علاقوں کی بات کریں تو اس کی تعداد 34 فیصد ہے۔

پاکستان کے دیہی علاقوں میں 56 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال نہیں کرتی جب کہ 6 فیصد آبادی کو واٹس ایپ کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ اسی طرح شہری علاقوں میں 49 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرتی جب کہ 3 فیصد آبادی کو ایپ کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

2. عمر کے اعتبار سے

گیلپ کے مطابق وہ نوجوان جو 90 کی دہائی میں پیدا ہوئے ان میں واٹس ایپ کا استعمال30 سال کی عمر کے لوگوں سے زیادہ پایا گیا۔

30 سال سے کم عمر کی 46 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے جب کہ 30 سے 50 سال کی عمر کی 36 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔

دوسری جانب سروے میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی 8 فیصد آبادی واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہے۔

 

3. جنسی اعتبارسے

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کا جنسی اعتبار سے نتیجہ دیکھا جائے تو یہ کافی حیران کُن تھا۔

سروے میں شامل کُل لوگوں میں سے 59 فیصد مرد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اسی طرح خواتین کی بات کی جائے تو 25 فیصد خواتین واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …