جمعہ , 7 اگست 2020

افغانستان میں جو کچھ ہوا ذمہ داری لیتا ہوں:رچرڈبائوچر

واشنگٹن: سابق امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ رچرڈبائوچر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا میں اسکی ذمہ داری لیتا ہوں۔افغانستان میں آغاز پر پاکستان دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں بہت زبردست ساتھی تھے ، انکے افغانستان میں مفادات تھے انکا تحفظ کیسے کرنا ہے اس بارے میں وہ ہم سے ہدایات نہیں لینا چاہتے تھے ۔ طالبان کیخلاف پاکستان کوامریکہ کابھر پور ساتھی سمجھنے والے خود کو بیوقوف بنارہے تھے ۔افغانستان میں جو لوگ زخمی ہوئے یا جنہوں نے جان گنوا دی وہ امریکہ کا عظیم سرمایہ ہیں ۔انہوں نے وہی کیا جو انہیں کہا گیا تھا افغانستان میں جو کچھ ہوا میں اسکی ذمہ داری لیتا ہوں مجھے مسائل کی سمجھ تھی لیکن میں نے حکمت عملی میں تبدیلی کے لئے اتنا زور نہیں لگایا جتنا لگانا چاہیئے تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …