جمعہ , 19 اپریل 2024

سنسکرت زبان اپنائیں،کولیسٹرول ذیابیطس گھٹائیں:بی جے پی رکن کاانوکھادعویٰ

گائے کو خالہ قرار دینے کے بعد بی جے پی کے ایک اور رکن نے سنسکرت زبان کی محبت میں انوکھا دعویٰ کرڈالا۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گنیش سنگھ نے گزشتہ روز جمعرات 12 دسمبر کو یہ دعویٰ کیا کہ امریکی تعلیمی ادارے کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سنسکرت زبان بولنے سے اعصابی نظام کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور کولیسٹرول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ میں سنسکرت یونیورسٹیوں کےقیام سے متعلق بل پر بحث کرتے ہوئے گنیش سنگھ نے یہ دعویٰ بھی کر ڈالا کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ،اگر سنسکرت میں کمپیوٹر پروگرامنگ کی جائے تو یہ نقائص سے پاک ہوجائے گا۔

بی جے پی رکن کے مطابق چند اسلامی زبانوں سمیت دنیا بھر میں بولی جانے والی 97 فیصد سے زائد زبانیں سنسکرت پر مبنی ہیں۔

بحث کے دوران متعلقہ بل پر سنسکرت زبان میں بات کرنے والے یونین منسٹر پرتاپ چندرا سارنگی کا کہنا تھا کہ سنسکرت زبان بہت لچکدار ہے جس میں ایک ہی جملے کو مختلف انداز سے بولا جاسکتا ہے۔

پرتاپ سارنگی کے مطابق انگریزی کے مختلف الفاظ جیسے کہ ” بھائی اور گائے” سنسکرت سے ہی لیے گئے ہیں۔

سنسکرت کی حمایت کرنے والے سیاستدانوں نے پارلیمنٹ میں مزید کہا کہ اس زبان کو فروغ دینے سے کسی دوسری زبان پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …