ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز: سری لنکا نے پہلی اننگز 308 رنز پر ڈکلیئر کر دی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 308 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔

پنڈی ٹیسٹ کے چار روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا لیکن میچ کے آخری روز موسم ٹھیک ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز 5 کھلاڑیوں پر کیا۔

سری لنکا کے دنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پریرا اپنے انفرادی اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے ڈی سلوا کی سنچری مکمل ہوتے ہی اپنی پہلی اننگز308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس اور عثمان شنواری کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …