جمعہ , 19 اپریل 2024

صرف ایک کینو موسم سرما میں بالوں کے مسائل حل کر سکتا ہے

کینو سے جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے حوالے سے  سب ہی جانتے ہیں لیکن سرد موسم میں اس رسدار سے بالوں کی حفاظت اور  چمک کا بھی خاص خیال رکھا جا سکتا ہے، یہ ہم میں سے کم افراد ہی جانتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کینو میں وافر مقدار میں قدرتی طور پر وٹامن سی ملتا ہے جس سے ناصرف انسان کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ  جسم میں پروٹین کولیگن کی مقدار بھی مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

اس کے علاوہ کینو میں  وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔موسم سرما میں جلد کے ساتھ بال بھی خشک ہو جاتے ہیں جس سے بالوں کی چمک اور خوبصورتی  متاثر ہوتی ہے۔اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ اگر موسم سرما میں کینو کا سیرم پورے بالوں میں لگایا جائے تو بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔کینو کا سیرم تیار کرنے کے لیے ایک پورے کینو کو چھلکے سمیت گرینڈر میں گرینڈ کر دیں جس کے بعد اسے بالوں کی جڑوں سے لے کر جہاں تک لمبائی ہو بالوں کی وہاں تک لگائیں اور پھر کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں۔کینو کا سیرم بالوں میں استعمال کرنے سے موسم سرما میں بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …