اتوار , 29 مارچ 2020

انسان نما ایرانی روبوٹ نے دھوم مچادی

ایران میں تیار کیے جانے والے پہلے جدید ترین انسان نما روبوٹ کی تقریب رونمائی تہران یونیورسٹی میں منقعد ہوئی جس میں نائب صدر برا‏‏‏ئے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری بھی موجود تھے۔سورنا سیریز کا یہ جدید ترین انسان نما روبوٹ سات انسانی خصوصیات کا مالک ہے۔سورنا چار کا وزن ستر کلو اور قد ایک سو ستر سینٹی میٹر ہے۔

یہ روبورٹ اعشاریہ سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ناہموار زمین پر اپنا توازن برقرار رکھنے کے بھی قابل ہے۔یہ روبوٹ ہاتھ ملانے، احترام کرنے اور مختلف اشیا کو اٹھانے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔

سورنا چار کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ وہ سو کے قریب اشیا کو پہنچان بھی سکتا ہے اور مختلف سوالوں کے فارسی زبان میں جواب دے سکتا ہے۔یہ روبوٹ کسی بھی فرد کی نقل اتارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اردن کا اسرائیل کو لیز پر دیے گئے علاقے واپس لینے کا اعلان

عمان: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے اسرائیل کو لیز پر دیے گئے علاقے واپس …