منگل , 28 جنوری 2020

بوشہر بندرگاہ پر پہلا ہندوستانی بحری جہاز لنگرانداز

بوشہر بندرگاہ پر پہلا ہندوستانی بحری جہاز لنگرانداز

ایران کے صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ نے بوشہر بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی بحری جہاز کے لنگرانداز ہونے کی خبر دی ہے

صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ سیاوش ارجمندزادہ نے مہر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پانچ برسوں بعد ایک ہندوستانی بحری جہاز بوشہر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔سیاوش ارجمندزادہ نے کہا کہ پروگرام کے مطابق رواں شمسی سال کے آخر تک بنیادی ضرورتوں کے حامل چار مزید بحری جہاز بوشہر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوں گے۔

صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت بوشہر بندرگاہ میں تیس ہزار ٹن مال کے حامل بحری جہاز کے لنگرانداز ہونے  کی سہولت موجود ہے-

سیاوش ارجمندزادہ نے بتایا کہ گذشتہ برس کی نسبت بوشہر بندرگاہ میں مال اتارنے اور لوڈ کرنے کی  توانائی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ آٹھ مہینے میں دوملین ٹن مال بوشہر بندرگاہ پر اتارا اور لوڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں 40 ہزار غیرملکی طالب علم زیر تعلیم

تہران: ایرانی نئے تعلیمی سال کے اعدادوشمار کے مطابق ایرانی جامعات میں 40 ہزار غیرملکی …