ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد:پولیس کی یونیفارمزمیں کیمرے لگانےکافیصلہ

آئی پولیس اسلام آباد نے اہلکاروں کی یونیفارمز پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کیلئے ہوں گے، 2 ہفتوں تک 20 کیمرے حاصل کرلیے جائیں گے۔کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کاروائ ریکارڈ کا حصہ بنے مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کیمرے کی قیمت تقریبا 100ڈالر ہوگی، کیمروں کو سیو سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ موٹر وے اور اسلام آباد پولیس اس طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے، تاکہ پولیس ناکے پر ہونے والی گفت گو، رویہ اور کارروائی ریکارڈ کا حصہ بنے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …