پیر , 20 جنوری 2020

سعودی عرب کے سرحدی علاقے پریمنی مجاہدین کا حملہ

ریاض: یمن میں حوثی مجاہدین کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر حملے میں 4سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں ایک نان کمیشنڈ افسر اور 3فوجی جوان جازان کے علاقے میں جاں بحق ہوئے۔ سعودی حکام کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل سے جنوبی محاذ پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ بیان میں تازہ واقع میں فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں نجران اور جازان پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ …