بدھ , 24 اپریل 2024

دفاعی مقاصد کیلئے فوج سعودی عرب بھیجی :امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ سٹیون نوشین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی محض دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران تمام ضروری شرائط وضوابط پورے کردیتا ہے تو اس کے خلاف عاید کردہ امریکی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔امریکی وزیر خزانہ گزشتہ روز دوحہ فورم میں گفتگو کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر ستمبر میں حملے پوری دنیا کی معیشت پر حملے تھے ۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر ان ڈرون اور میزائل حملوں میں ملوّث کا الزام عاید کیا تھا لیکن ایران اس کی تردید کرچکا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اکتوبر میں تین ہزار اضافی امریکی فوجی اور دفاعی آلات سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ ستمبر میں سعودی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب ،دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی بھی منظوری دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …