ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین

پاکستان کے وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان کے وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرا اور اعلی حکومتی عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی بحرین جائیگا، اگست 2018 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہو گا۔

واضح رہے کہ عمران خان ایسے میں بحرین کا دورہ کر رہے کہ جب آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے – بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بحرینی حکومت نے اس عرصے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر عوام کی جائز جدوجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت نے بہت سے سیاسی مخالفین کی شہریت منسوخ کردی ہے اور ہزاروں عام شہریوں کو مظاہروں میں شرکت کے جرم میں جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …