ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی بچوں کی ٹیم، عالمی کشتی مقابلوں کی فاتح

ان مقابلوں کا عالمی یوم بچوں کے دن کی مناسبت سے ایران کے صوبے قزوین میں انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ غیرملکی ٹیم سمیت آرمینیا، کرغزستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکمانستان کے 130 کھلاڑیوں نے شرکت کی.

ایرانی ٹیم نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 245 پوانٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی.کرغزستان اور جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیموں نے بالترتیب 97 اور 73 پوائنٹس کے ساتـھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران نے 235 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کرغزستان اور آرمینیا کی ٹیموں نے بالترتیب 137 اور 101 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ کشتی کے یہ عالمی مقابلے ایران کے شہر قزوین میں  11 دسمبر سےشروع ہوئے اور کل جمعہ 13 دسمبر کو ختم ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …