ہفتہ , 6 جون 2020

اردن شام سرحد پر پنا گزینوں کی حالت انتہائی خراب

1

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک )اردن کی شام سے ملنے والی سرحد کے نزدیک ڈیرہ ڈالے ہوئے 60 ہزار سے زیادہ پناہ گزین کسمپرسی کی حالت میں ہیں،ان میں سے تیس ہزار بچے ہیں جو خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور انتہائی بری حالت میں ہیں،اردن نے 21 جون کو اس علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کے بعد ان پناہ گزینوں کے لئے آنے والی کھانے پینے کی اشیاء کے راستے کو بند کردیا تھا،دہشت گردی کے اس حملے میں اردن کی فوج کے سات اہلکارہلاک ہوگئے تھے اور 14 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اردن: کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر …