جمعہ , 19 اپریل 2024

بنگلادیش دورہ پاکستان کے دوران صرف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا خواہشمند

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 رواں ہفتے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے مجوزہ شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کی سیریز سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے مختصر دورے میں صرف ٹیسٹ میچز شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق‏ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز  30 جنوری تا 15 فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور جب کہ دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے ایک سیکیورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد قومی ٹیموں کے دورے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …