ہفتہ , 20 اپریل 2024

برازیل کا اسرائیلی خوشنودی کیلئے القدس میں‌ تجارتی مرکز کے قیام کا اعلان

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی خوشنودی کیلئے برازیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کی خوشنودی کے حصول کےلئے تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پر قاہرہ میں عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے القدس شہر میں برازیل کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اعلان کے مضمرات اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔قاہرہ اور عرب لیگ میں فلسطینی مندوب دیاب اللوح نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل کے القدس میں غیرقانونی اقدام پر غور کے لئے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس آج جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کا القدس میں کمرشل مرکز کے قیام کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور عالمی قرار دادوں کی صریح نفی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برازیل کو القدس کی حساسیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے القدس میں ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے مقدس اسلامی شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …