ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیوزی لینڈ:شہریوں نے 56،000 بندوقیں حکام کے حوالے کر دیئے

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں چھ ماہ کی عام معافی کے دوران شہریوں کی طرف سے  56،000 سے زیادہ ہتھیار حکام کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔بائی بیک اسکیم  پر عمل کرتے ہوئے شہریوں نے 56000ہزار سے زائد بندوقیں حکام کے حوالے کر دیئے۔ بائی بیک اسکیم کا آغاز اس وقت کیا گیا جب حکام نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں 51 افراد کی ہلاکت کے جواب میں نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کردی تھی

اس پابندی پر 15 مارچ کو فائرنگ کے واقعے کے 15 ہفتوں  بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے اتفاق کیا تھا – کرائسٹ چرچ سانحہ نیوزی لینڈ میں جدید دور کا سب سے بدترین سانحہ تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …