جمعہ , 19 اپریل 2024

شمالی کوریاکو امریکی وزیرجنگ کی دھمکی

امریکی وزیرجنگ نے شمالی کوریا کے انتباہ کے ردعمل میں پیونگ یانگ کو جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے

امریکی وزیرجنگ مارک اسپر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک سفارتی راستے پر باقی رہے گا دعوی کیا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ شمالی کوریا کے ساتھ آج ہی جنگ کے لئے تیار ہے – شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے رواں عیسوی سال کے آخر تک امریکا کو دی گئی مہلت کے اختتام کا ذکرکرتے ہوئے ایک بیان میں شمالی کوریا کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ انسانی حقوق کے بہانے شمالی کوریا میں مداخلت کررہا ہے – شمالی کوریا نے امریکا کے اس طرح کے اقدام کی بابت وائٹ ہاؤس کو خبردار کیا ۔ جزیرہ نمائے کوریا اور چین کے امور میں امریکی نمائندے اسٹیفن بیگن کے حالیہ دورے کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا انتباہ ہے – شمالی کوریا نے تقریبا ایک ہفتے قبل بھی امریکا سے مذاکرات کو روک دینے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب واشنگٹن کے پاس مذاکرات میں کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے –

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …