جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا اور جنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخلے کی مشقیں

سیئول : امریکی اسپیشل فورسز اور جنوبی کوریا کی فوج کے خصوصی دستے نے دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشترکہ جنگی مشق کی ہے، جس میں کسی شخص کو ان تنصیبات سے نکالنے یا حراست میں لینے کا مظاہرہ کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق دونوں ممالک کی افواج کی ان مشقوں کی تصاویر پیر کے روز سامنے آئیں۔ عمومی طور پر ایسی مشقوں کی تصاویر جاری نہیں کی جاتیں۔ مشق میں جنوبی کوریا اور امریکا کے کمانڈوز نے ایک عمارت میں کارروائی کی۔ عمارت پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو تحویل میں لیا گیا۔ جس کے ہاتھ پیچھے باندھے گئے اور اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر باہر لایا گیا۔ اس شخص کو دونوں ممالک کی افواج نے اس مقام سے منتقل بھی کیا۔ کلوز کوارٹرز بیٹل ٹریننگ نامی مشق جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر گنسان میں امریکا کے فوجی اڈے میں ہوئی۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق اس لیے ترتیب دی گئی تھی کہ کسی بھی مغوی شخص کو کس طرح سے رہا کروایا جائے گا جبکہ اتحادی فوج سہ ماہی بنیاد پر ایسی مشقیں کرتی ہیں۔ جنوبی کوریا میں موجود امریکا کی فوج کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ امریکی ڈیفنس وژول انفارمیشن ڈسٹری بیوشن سروس نے اس مشق کی تصاویر جاری کی تھیں۔واضح رہے کہ مشق کی تصاویر ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب شمالی کوریا کی واشنگٹن کو اپنے موقف میں نرمی کے لیے مہلت ختم ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …