جمعرات , 18 اپریل 2024

جرمنی نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

بر لن: جرمن حکومت نے امریکی پابندیوں کے باوجود نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا عزم ظاہر کیا ہے۔جرمن چانسلر انگلامرکل کے قریبی سمجھے جانے والے رکن پارلیمنٹ پیٹر بایر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے روس یورپ گیس پائپ لائن منصوبے میں چند ماہ کی تاخیر ضرور ہوگی لیکن یہ منصوبے رکے گا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دو اپریل دوہزار بیس میں مکمل اور اسی سال کے وسط میں گیس کی سپلائی بھی شروع ہوجائے گی۔مذکورہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے جرمنی کے لیے روسی گیس کی سپلائی دوگنا ہوجائے گی۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مذکورہ گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے اثاثے منجمد اور اس کے ملازمین کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب روسی وزیر اعظم دی متری میدوی دیف نے نورڈ اسٹریم ٹو منصوبے پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے لازمی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …