جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن انصار اللہ کے سفیر کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

تہران : یمن انصار اللہ  کے نمایندے ابراہیم دیلمی نے تہران میں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کے ساتھ ملاقات کی۔ یمن کے ٹی چینل نے چند تصاویر نشر کی ہیں،جن میں دونوں رہنماؤں کو ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل تہران نے دیلمی کو ایران میں یمن کے سفیر کی حیثیت سے تسلیم کیا تھا۔ یمنی میڈیا کے مطابق دیلمی اور ایرانی وزیر کے درمیان بات چیت میں انصار اللہ اور ایرانی فوج کے درمیان عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون مضبوط بنانے پر غور ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …