ہفتہ , 20 اپریل 2024

مغربی افریقہ: دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے صوبے صوم میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 35 افراد کی موت ہوگئی جس میں زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔برکینا فاسو صدر روچ مارک نے ایک بیان جاری کرکے متاثرہ کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے جواب میں فوج نے ایک مہم چلا کر 80 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے اہم آلات اور گاڑیاں ضبط کرلیں۔

فوج کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس حملے میں فوج کے 4 اہلکار مارے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً 20 سلامتی افسر زخمی ہوگئے۔ اس حملے کے پیش نظر صدر روچ مارک نے ملک میں اگلے 48 گھنٹوں کےلئے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ برکینا فاسو2016 سے القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …