ہفتہ , 20 اپریل 2024

طرابلس : لیبیا کی قومی فوج اور وفاق کی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی

لیبیا میں دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے صلاح الدین میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج اور وفاق کی حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

لیبیا کی قومی فوج کے آپریشنز روم کے میڈیا سینٹر نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کی فضائیہ نے طرابلس کے ہوائی اڈے کے راستے پر وفاق کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔میڈیا سینٹر کے مطابق فضائی حملوں میں ترکی کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ کر دی گئی۔

ادھر امریکا یہ باور کرا چکا ہے کہ وہ لیبیا کی خود مختاری اور اس کی اراضی کے تحفظ کا پابند رہے گا۔ امریکا نے لیبیا میں بحران میں شامل فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارحیت کا سلسلہ روک دیں اور تنازع کے حل کے واسطے سنجیدہ اقدامات کریں۔لیبیا میں امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ "وقت آ گیا ہے کہ لیبیا کی دلیر قیادت غیر ملکی استحصال کا دروازہ کھولنے کے بجائے خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنائے”۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …